خطے کے تمام مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے : ایرانی صدر
ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیوں کے باوجود ہم نے ان منصوبوں کو پورا کیا، خطے کے تمام مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 100 میگاواٹ گبد پولان بجلی ترسیلی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کے عوام مذہبی رشتے کے بندھن میں بندھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات دن بدن مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ منصوبے پر پاکستانی حکومت اور عوام کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایران پر پابندیوں کے باوجود ہم نے ان منصوبوں کو پورا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر نے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کردیا
ان کا کہنا تھا کہ کئی ممالک کیلئے حیران کن ہے کہ ایران نے پابندی کے باوجود منصوبوں کو مکمل کیا۔ توانائی شعبے میں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پاک ایران تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ آج دونوں ممالک نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے قدم اٹھایا۔ منصوبے سے دونوں ملکوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ منصوبے کی تکمیل میں شامل تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ خطے کے تمام مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








