جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

ایک اور بڑی وکٹ گرگئی ،ملک امین اسلم کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

18 مئی, 2023 16:47

سابق وزیراور پی ٹی آئی رہنما ملک امین اسلم نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ اس وقت ایک ایجنڈے نے پارٹی کو ہائی جیک کیا، اس پر پارٹی کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر سب کچھ دیکھ کر سکتے میں چلا گیا، اب اس ایجنڈے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، یہ ایجنڈا جو لوگ بھی بنارہے ہیں وہ خیر خواہ نہیں وہ اس جماعت کو گہری کھائی میں پھینک آئے ہیں۔

ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں جلوس نکالے گئے ان کے ٹارگٹ فوجی تنصیبات تھیں، یہ ایجنڈا دشمنوں کا خواب پورا کررہا ہے، 9 مئی کو پارٹی کارکنان نے قانون ہاتھ میں لیا، پارٹی لیڈر شپ کو ان سب کی انکوائری کرانی چاہیے تھے۔

واضح رہے کہ ملک امین اسلم پی ٹی آئی کے دور میں ماحولیات کے وزیر رہ چکے تھے اور وہ بلین ٹری سونامی منصوبے کے بھی سربراہ بھی تھے۔

یہ پڑھیں : بڑی وکٹ گرگئی ، پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کاسیاست چھوڑنےکا اعلان

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔