وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر حملہ، زیر حراست تین ملزمان سمیت ایک حملہ آور ہلاک
پشاور : شمالی وزیرستان میں عیدک پل کے قریب سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں زیر حراست تین ملزمان سمیت ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی ٹیم اور سکیورٹی فورسز انتہائی اہم ملزمان میرانشاہ سے بنوں لے جا رہے تھے کہ عیدک پل پر پہلے سے گھات لگائے دہشت گردوں نے اچانک سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی اٹلی میں سیلاب سے نو افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر، فارمولا ون ریس منسوخ
سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا، جبکہ باقی حملہ آور دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت ناہید عرف باطور ولد شیر گل کے نام سے ہوئی جو میر علی کا رہائشی ہے۔
مبینہ دہشت گرد سے ایک عدد کلاشنکوف، تین عدد میگزین اور 60 عدد گولیاں بھی برآمد کیں گئیں۔ فائرنگ سے زیر حراست تین ملزمان موقع پر ہلاک ہو گئے، جو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ دوران آپریشن ایک فوجی جوان بھی زخمی ہوا۔
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی آری گروپ سے ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








