جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

پیپلز پارٹی کا کل سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان

18 مئی, 2023 20:07

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے کل سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابی شیڈول، تاخیری حربوں کے خلاف کل احتجاج ہوگا، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابی شیڈول کی مدت تقریباً ایک ماہ رکھی ہے، الیکشن کمیشن کے تاخیری حربے بلدیاتی نمائندوں کو قبول نہیں ہیں۔

نثاور کھوڑو کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے تاخیری حربوں کے خلاف کل ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج ہوگا، الیکشن کمیشن منتخب بلدیاتی نمائندوں کے احساس سے کھیل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پی ٹی آئی کے لوگوں نے رابطے کئے ہیں : فیصل کریم کنڈی

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابی شیڈول پر نظر ثانی کرے اور شیڈول کم کرے، ایک سال سے بلدیاتی نمائندے انتظار کررہے ہیں، مزید تاخیر نہ کی جائے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔