پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ سمیت دیگر خواتین کارکنان شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل
لاہور : عدالت نے عالیہ حمزہ سمیت دیگر خواتین کارکنان کی شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : بڑی وکٹ گرگئی ، پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کاسیاست چھوڑنےکا اعلان
پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عَالیہ حمزہ، مریم مزاری سمیت دیگر کو عدالت پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجنے کی استدعا کی۔
عدالت نے عالیہ حمزہ سمیت دیگر خواتین کارکنان کی شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے خواتین کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دے دیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









