یونیورسٹی آف بلتستان کا اسپورٹس ویک کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے نام کردیا گیا
اسلام آباد : وائس چانسلر نے یونیورسٹی آف بلتستان اسکردو کے اسپورٹس ویک کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے نام کر دیا۔
وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان اسکردو نے سانحہ نو مئی کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ 9 مئی کے سیاہ دن ہمارے قومی ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمہ کی بے حرمتی کی گئی۔ کچھ ملک دشمن عناصر سیاسی جماعت کا حصہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں : سیکورٹی پر پابندی کیخلاف وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ نوجوان، ووٹ چاہے کسی کو بھی دیں، لیکن ہمیں اپنے قومی اداروں کا احترام کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، ملکی دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ نشانہ کھڑے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









