جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

سندھ کی آبادی ساڑھے 6کروڑ ہونی چاہیے جنھیں کم گنا گیا، وزیراعلیٰ سندھ

18 مئی, 2023 16:05

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی آبادی ساڑھے 6کروڑ ہونی چاہیے جنھیں کم گنا گیا۔

کراچی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ7 ملین تک آبادی کو کم گنا گیا،ہر ڈویژن کی آبادی کم گنی گئی ہے ، کراچی کی آبادی ایک کروڑ90لاکھ گنی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے احسان نہیں چاہیے بلکہ برابری چاہیے ،مردم شماری کے حوالے سے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے 9مئی کو اہم عمارات کو نقصان پہنچایا، کراچی میں سرکاری بسوں اور پولیس وینز کو آگ لگائی گئی ،عام شہریوں سے موٹر سائیکل چھین کر جلادی گئیں، جو بھی لوگ شرپسندانہ کارروائیوں میں ملوث تھے سب گرفتار ہونگے،منظم انداز میں ملک میں افراتفری پیدا کی گئی۔

یہ پڑھیں : عمران خان میں دماغ کی پختگی تاحال نہیں آئی: مراد علی شاہ

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔