جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

اے ٹی سی : عمران خان کی دو مقدمات میں ضمانتیں منظور، شامل تفتیش ہونے کا حکم

19 مئی, 2023 14:35

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان کو مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر اعوان نے دلائل دیئے کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔  کہا گیا کہ عمران خان کے اکسانے پر پی ٹی آئی کارکان نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ یہ تمام جو الزامات لگائے گئے کیا وہ عمران خان کا کوئی جرم ثابت کرتے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ میں اتنی سی بات ہی کرنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ الزامات بنتے ہیں۔ پی ٹی آئی کو ہر لحاظ سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں پوری فورس آتی ہے اور عمران خان کو ڈائری برانچ سے گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ہم آج دن تک سیاسی بنیادوں پر کیسز بھگت رہے ہیں۔ یہ پہلا شخص ہے، جس پر 71 سال کی عمر میں 140 مقدمات بنا دئیے گئے ہیں۔ سیاسی بنیادوں پر پولیس کو استعمال کرکے کیسسز بنائے جا رہے ہیں۔

سلمان صفدر نے کہا کہ عمران نے کس کو اکسایا ہے اس بندے کا نام بتا دیں۔ عمران خان ان کیسز میں بے گناہ ہیں۔ عدالت عمران خان کی درخواست ضمانتیں منظور کرے۔ ظل شاہ کے حوالے سے مختلف آرا تھیں۔ ڈراٸیور آ کر پی ٹی آٸی رہنما شکیل کو بتاتا ہے جو پھر اگلے اقدامات کرتا ہے۔ مگر دوسری راٸے بھی موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں : نوٹس میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں عمران خان کا نیب کو جواب

عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایک واقعے کی ایک ہی ایف آٸی آر درج کی جاسکتی ہے۔ ارشد شریف کے قتل کا واقعہ کچھ اور ہے مدعی کوٸی اور بنتا ہے۔ قانون کے مطابق رشتے دار ہی مدعی بنتا ہے۔ عمران خان پر حملہ ہوا اور مدعی ایک سب انسپکٹر بنا۔ ظل شاہ کو پولیس نے تشدد سے قتل کیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ااس واقعہ پر بھی عمران خان کو ذمہ دار قرار دیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ عمران خان تو اس معاملے میں شکیل کی وجہ سے شامل کیا گیا۔ سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ یہ ہاٸی جیک پراسییکیوشن ہے۔ مدعی بھی خود، تفتیشی بھی خود اور کاررواٸی بھی خود کی۔ ظل شاہ کی ہلاکت پر تحریک انصاف نے سوگ منایا۔ اس کیس کی حد تک عمران خان کو چھوڑ دیتے تو اچھا ہوتا۔ عمران خان کو گرفتار کرنے کا شوق بھی پورا کر چکے ہیں۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہم عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں لہذا گرفتاری کی ضرورت ہی نہیں۔ ابھی تو چالان جمع کروانے میں لمبا عرصہ ہے۔ عدالت عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلے۔

لاہور انسداد دہشتگردی عدالت نے پانچ مقدمات میں عبوری درخواست ضمانتیں منظور کر لی، جبکہ دو پرانے مقدمات میں دو جون تک کی ضمانت دے دی۔ عدالت نے واضح کردیا کہ اگر شامل تفتیش نہ ہوئے تو ضمانتیں خارج کر دوں گا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔