جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

ٹانک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 18 افراد زخمی، شرپسند مارا گیا

19 مئی, 2023 14:52

ٹانک : دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے 18 افراد کو ہنگامی بنیادوں پر اسپتال منتقل کردیا گیا، بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ٹانک میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہل کاروں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر حملہ، زیر حراست تین ملزمان سمیت ایک حملہ آور ہلاک

پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا، جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔