جناح ہاؤس حملے کی مذمت کرتا ہوں، یکطرفہ مذاکرات نہیں ہوسکتے : عمران خان
لاہور : پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا ہے کہ کسی کے آنے جانے سے جماعت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یکطرفہ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو کرش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ لیول پلئینگ فیلڈ کے تحت لندن سے پاکستان آکر الیکشن لڑیں گے۔ الیکشن کا سال ہے، جلسے جلوس تک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس حملے کی مذمت کرتا ہوں، پہلے بھی کی اور ہر پاکستانی مذمت کر رہا ہے۔ جو کچھ ہوا نہیں ہونا چاہئیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں : اے ٹی سی : عمران خان کی دو مقدمات میں ضمانتیں منظور، شامل تفتیش ہونے کا حکم
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو اپنا گھر کھول کر دکھا دیا، دہشت گردوں کے ٹھہرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ پی ڈی ایم کے اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے صرف ملک کی بدنامی ہوئی۔
عمران خان نے کہا کہ خوف کی فضاء سے ملک نہیں چل سکتا۔ سات ہزار لوگوں کوگرفتار کرکے پی ڈی ایم خود پھنس گئی ہے۔ اسی بنیاد پر کہا تھا کہ ایک ہفتے میں معاملات درست ہوجائیں گے، جس جماعت کا ووٹ بینک ہو، اسے ہرایا نہیں جاسکتا۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ووٹ بینک رکھنے والی جماعت میں کسی کے آنے جانے سے جماعت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یکطرفہ مذاکرات نہیں ہوسکتے، ہم تو گیارہ ماہ سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








