ایرانی صدر سے نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، سرحدی منڈی معیار زندگی بلند کرے گی : وزیر اعظم
اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سرحدی منڈی اور ٹرانسمیشن لائن لوگوں کا معیار زندگی بلند کرے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ بہت تعمیری اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ کل بلوچستان کے لوگوں کے لیے یادگار دن تھا۔ سرحدی منڈی اور ٹرانسمیشن لائن لوگوں کا معیار زندگی بلند کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : خطے کے تمام مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے : ایرانی صدر
ان کا کہنا تھا کہ سرحدی منڈیوں کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، جسے ہم وقت کے ساتھ کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ منڈ پشین بازار چھ دیگر سرحدی مقامات میں سے ایک ہے۔
وزیر اعظم نے ٹرانسمیشن لائن منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر متعلقہ حکام کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








