جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

پی ٹی آئی کے جے پرکاش اور اقبال وزیر نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

19 مئی, 2023 16:14

پی ٹی آئی کے دو ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی جے پرکاش اور اقبال وزیر نے 9 مئی سانحہ کی بنیاد پر پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی شمالی وزیرستان اقبال وزیر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ حکومت میں کابینہ کا حصہ تھا۔ پی ٹی ائی شمالی وزیرستان کا صدر ہوں۔ وزارت کی وجہ سے علاقہ کے عوام کی خدمت کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ ہر موقع پر پارٹی سے وفاداری کا ثبوت دیا۔ سینٹ انتخابات میں کروڑوں روپے کی پیشکش ٹھکرائی تھی۔ 9 مئی کے دلخراش واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔ پارٹی کے کچھ قائدین اور ناسمجھ ورکر قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ آور ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر سے نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، سرحدی منڈی معیار زندگی بلند کرے گی : وزیر اعظم

ان کا کہنا تھا کہ ملک سے وفاداری سیاسی معاملات سے بالاتر ہے۔ میرا ضمیر کبھی یہ اجازت نہیں دیتا کہ ایک ایسی جماعت کے ساتھ رہوں جو ملک کی سلامتی اداروں کے ساتھ متصادم ہو۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ بغیر کسی دباو کے پی ٹی ائی کی بنیادی رکنیت سے دستبرادر ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ عوام کا شکر گزار ہوں کہ میرے اوپر اعتماد کا اظہار کیا۔ آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا فیصلہ عوام کی مشاورت سے کروں گا۔

دوسری طرف 2018 سے پی ٹی آئی کی نمائندگی کرنے والے ممبر قومی اسمبلی جے پرکاش نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران اسماعیل نے جے پرکاش کی گرفتاری کے حوالے سے ٹوئٹ کیا تھا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔