زمان پارک میں سرچ آپریشن سے متعلق ڈیڈ لاک ہے: عامر میر
لاہور: عامر میر کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن سے متعلق کوئی اتفاق نہیں ہو پایا، زمان پارک میں سرچ آپریشن سے متعلق ڈیڈ لاک ہے
نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کو 2200 افراد کی فہرست دی گئی، عمران خان کو بتایا ہمیں 2200 افراد مطلوب ہیں، حسان نیازی، زبیر نیازی، مراد سعید، اعظم سواتی اور حماد اظہر بھی مطلوب افراد میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گھر کی تلاشی دینے کیلئے عمران خان نے حکومت کے سامنے شرائط رکھ دیں
عامر میر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا جن کی فہرستیں دی گئیں وہ یہاں نہیں، حملوں میں ملوث 807 افراد پر سنگین نوعیت کے کیسز بن رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا زمان پارک میں پولیس کی ناکہ بندی ختم کرنے کا حکم
انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن سے متعلق کوئی اتفاق نہیں ہو پایا، زمان پارک میں سرچ آپریشن سے متعلق ڈیڈ لاک ہے، عمران خان کا اصرار ہے زیادہ پولیس اہلکار سرچ آپریشن کیلئے نہ آئیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








