شاہ محمود قریشی کا تحریری یقین دہانی جمع کرانے سے انکار، رہائی کا معاملہ رک گیا
اسلام آباد : عدالتی احکامات کے باوجود شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کا معاملہ لٹک گیا، انہوں نے تحریری یقین دہانی جمع کرانے سے انکار کردیا۔
بیرسٹر تیمور ملک کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکمنامہ تحریری یقین دہانی سے مشروط ہے۔ انہوں نے اب تک تحریری یقین دہانی عدالت کو جمع نہیں کرائی۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ایسا کوئی اقرار نامہ نہیں دینا چاہتے، جس سے ان کے سیاسی و جمہوری حقوق متاثر ہوں۔ عدالتوں کا بہت احترام ہے، تاہم پر امن احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








