جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی آئی نے مئیر کے انتخاب روکنے کیلئے درخواست دائر کردی

19 مئی, 2023 14:36

کراچی : عدالت نے پی ٹی آئی کی مئیر کے انتخاب روکنے کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست فوری سننے انکار کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں یوسی چئیرمین ذیشان زیب کے توسط سے پی ٹی آئی نے مئیر شپ کے انتخابات روکنے کے لیے درخواست دائر کرتے ہوئے فوری سماعت کی استدعا کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کئی پی ٹی آئی رہنما گرفتار اور کچھ روپوش ہوگئے ہیں۔ ایسے حالات میں مئیر شپ کے انتخاب کا اعلان کردیا گیا۔ 22 مئی کو مئیر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ مئیر کا انتخاب روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی امیدواروں کی حلف برداری کیلئے 22 مئی کی تاریخ دے دی

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے پی ٹی آئی کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواست آفس میں فائل کریں، پھر دیکھیں گے۔ آپ کیا سمجھ رہے ہیں ہم انتخابات پر حکم امتناع جاری کردیں گے؟

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔