حکومت مذاکرات جاری رکھنا چاہتی ہے، بہت ساری باتوں پر اتفاق ہو گیا ہے : اٹارنی جنرل
اسلام آباد : منصور اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات جاری رکھنا چاہتی ہے، دو مئی کو جو مذاکرات منقطع ہوئے، وہ پی ٹی آئی نے کیئے۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی بہت کوشش کی تھی۔ حکومت کی طرف سے اپریل میں بہت کوشش کے بعد اپوزیشن اور پی ٹی آئی کو مذاکرات کی ٹیبل پر لائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی حکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین بھی جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھے : نگراں وزیر
انہوں نے کہا کہ دو مئی کو جو مذاکرات منقطع ہوئے، وہ پی ٹی آئی نے کیئے۔ حکومت نے تو سپریم کورٹ میں بھی کہا کہ ہم مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ بہت ساری باتوں پر اتفاق ہو گیا ہے، بس تاریخ پر اتفاق ہونا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








