جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

تحریک انصاف اب ہر ریڈ لائن کراس کرچکی ہے، ہوش کے ناخن لیں: شیری رحمان

19 مئی, 2023 20:36

کراچی: شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اب ہر ریڈ لائن کراس کرچکی ہے، ایک شخص نے سیاسی فائدے کیلئے انتشار اور فساد کو ذریعہ بنایا۔

وفاقی وزیر شیری رحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات پر حملے کیے گئے، واقعے کے ذمے داران کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی گئی، جناح ہاؤس،شہدا کی یادگاروں پر حملے کی بھی مذمت کی گئی۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات پر حملے کیے گئے، واقعے کے ذمے داران کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، 9 مئی کو جو ہوا وہ ملک کیلئے سیاہ دن ہے، کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا، تحریک انصاف اب ہر ریڈ لائن کراس کرچکی ہے، ہوش کے ناخن لیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس پر حملے کی جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی، نوٹیفکیشن جاری

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی حالات رہے پیپلز پارٹی کبھی ملک کے خلاف نہیں گئی، بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صبر و تحمل سے سیاسی حالات کا مقابلہ کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو کچھ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے کیا وہ دشمن بھی نہ کرسکا، عمران خان نے کہا گرفتار کیا تو دوبارہ وہی کروں گا، پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کو جلایا۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے سیاسی فائدے کیلئے انتشار اور فساد کو ذریعہ بنایا، خان ہے تو پاکستان ہے ایسی باتیں کی جارہی تھیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔