جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد عمر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کرلیں

19 مئی, 2023 14:39

اسلام آباد : عدالت نے حکم دیا ہے کہ اسد عمر کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں، پولیس تفصیلات فراہم کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسد عمر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔ اسد عمر کی جانب سے بابر اعوان نے دلائل دیئے کہ اسد عمر کے خلاف کتنے مقدمات ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائے۔ عدالت ہمارے کیسز پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردے۔

یہ بھی پڑھیں : اسد عمر کے بعد محمود قریشی بھی گرفتار

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کیا آپ ادھر اپنا ویک اینڈ انجوائے کرنا چاہتے ہیں؟ جس پر کمرے عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر تک سماعت ملتوی کردی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔