جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

پی ٹی آئی کے 72 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

19 مئی, 2023 15:39

لاہور : عدالت نے پی ٹی آئی کے 72 اراکین قومی استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر بڑا فیصلہ کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریاض فتیانہ سمیت کی دیگر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ ان 72 اراکین میں فواد چوہدری، حماد اظہر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، ریاض فتیانہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی آئی نے مئیر کے انتخاب روکنے کیلئے درخواست دائر کردی

عدالت نے اراکین کو استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے اور اسپیکر قومی اسمبلی کو تمام ممبران کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔