بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، تین فوجی جوان شہید
اسلام آباد : کوئلے کی کان کی حفاظت کے لئے بنائی گئی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے تین فوجی جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں زرغون کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جن سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین فوجی جوان شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : فوجی تنصیبات اور سرکاری و املاک پر حملوں کے الگ الگ کرنے مقدمات درج کرنے کی ہدایت
چیک پوسٹ کوئلے کی کانوں پر حملوں کے پیش نظر قائم کی گئی تھی۔ بہادری سے لڑنے والے جوانوں نے مؤثر جواب کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی فورسز نے ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن واستحکام کا عمل ناکام بنانے کی سازشیں ناکام بنادیں گی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








