جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

عمران ریاض کے گھر چھاپہ مارنے پر جواب طلب، بازیابی کیلئے 22 مئی تک مہلت

20 مئی, 2023 14:21

لاہور : عدالت نے پولیس کے عمران ریاض کے گھر چھاپہ مارنے پر آئی جی پنجاب سے آج ہی تحریری جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اینکر پرسن عمران ریاض خان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت اس معاملے کو کسی منطقی انجام تک پہنچانا چاہتی ہے۔ آئی جی عدالتی اوقات کار میں تحریری جواب جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں : گھر کی تلاشی دینے کیلئے عمران خان نے حکومت کے سامنے شرائط رکھ دیں

عدالت نے ہدایت دی کہ بتایا جائے کہ عمران ریاض کے گھر چھاپہ کیوں مارا گیا، مقصد کیا تھا اور کیا کرنا چاہا۔ عدالت نے آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کی بازیابی کے لئے 22 مئی تک مہلت دے دی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔