جمعرات، 4-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

پی ٹی آئی سے منسلک رہنا وطن سے بے وفائی سمجھتا ہوں : ہشام انعام اللہ کا اعلان

20 مئی, 2023 15:03

پشاور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، ہمیشہ وطن کی عزت کو اپنی سیاست پر مقدم رکھا، پی ٹی آئی سے منسلک رہنا وطن سے بے وفائی سمجھتا ہوں۔

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا حکومت کے سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میں اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہتا ہوں۔ عملی سیاست کا آغاز 2018 میں کیا۔ کبھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے پریس کانفرنس کر رہا ہوں۔ میرا اختلاف اصولی بھی بن گیا ہے اور نظریاتی بھی۔ ہمیشہ وطن کی عزت کو اپنی سیاست پر مقدم رکھا۔ میرا سفر اور غیرت جواب دے گئی ہے۔ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرنل شیر خان اور میجر عزیز بھٹی کے مجسمے اور یادگار کو جلائی گیا۔ ایم ایم عالم کا جہاز جلایا گیا، یہ توہمارے دشمنوں کا خواب تھا۔ پی ٹی آئی کے کچھ شر پسند عناصر نے پاکستان کے وقار کو مجروح کیا۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ سال 2018 میں الیکشن کے بعد مجھے وزارت بھی سونپی گئی۔ عوامی خدمت میرا ایجنڈا تھا۔ 2019 میں میری وزارت کو تبدیل کیا گیا۔ حکومت میں، میری اور قائدین کے سوچ میں بڑا فرق تھا، اس لئے نہیں چل سکے۔ سیاست میں وزارتوں کے لئے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں : اینٹی اسٹیبلشمنٹ تو ہوسکتے ہیں، اینٹی پاکستان نہیں : ذولفقار علی شاہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

ہشام انعام اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں میری شمولیت اس لئے تھی کہ یہ انصاف کی باتیں کرتے تھے۔ آج کہتا ہوں شاید یہی میری پہلی اور آخری پارٹی ہوں۔ اس کے بعد کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہ کروں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج سمیت تمام سیکورٹی اداروں کی بے مثال قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا۔ پی ٹی آئی کے حالات دوسرے سمت میں چل پڑے ہیں۔ نو مئی کے سیاہ دن فوجی تنصیبات کو نقصان دیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکنیت سے ابھی مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے حکومت میں میرے اوپر منشیات اسمگلنگ کا الزام لگایا گیا۔ اس وقت کے عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان اور علی امین گنڈاپور نے میرے اوپر بے بنیاد الزامات لگائے۔ مجھے بدنام کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی تھی۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ میرے اوپر الزامات اس لئے لگائے گئے کیونکہ میں نے ان کے کرپشن کی کہانیاں سامنے لائیں۔ پی ٹی آئی سے منسلک رہنا وطن سے بے وفائی سمجھتا ہوں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔