کوٹ ادو : تیز رفتار بس نے تین بھائیوں کو روند ڈالا
کوٹ ادو : تیز رفتار بس کی اسکول جانے والے بچوں کی موٹر ساٸیکل کو ٹکر سے تین بھائیوں کی موت ہوگئی۔
کوٹ ادو میں المناک ٹریفک حادثہ اسکول جانے والے تین موٹر ساٸیکل سوار بھاٸیوں کو تیز رفتار مسافر بس نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کا مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
جانبحق ہونیوالے بھاٸیوں کی عمر بالترتیب 8 اور 17 سال تھی، جبکہ زخمی ہونیوالے کی عمر 12 سال ہے۔ لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمی طالبعلم کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان ریفر کیا گیا، تو وہ بھی راستے میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے بس کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی کاررائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ڈراٸیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








