جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

پنجاب میں آپریشن جاری، 5 مزید ڈاکوؤں کا سرنڈر، پولیس کچہ مورو میں داخل

20 مئی, 2023 14:11

رحیم یار خان : پولیس ڈاکوؤں کو کوئی رعایت نہ دیتے ہوئے، اپنی پیش قدمی جاری رکھ رہی ہے، دشوار گزار علاقے کچہ مورو میں بھی داخل ہوگئی۔

پنجاب پولیس کا رحیم یار خان اور راجن پور میں پولیس کا گرینڈ  آپریشن جاری ہے۔ اب تک 10 ڈاکو ہلاک، 46 گرفتار اور 18 سرنڈر کر چکے ہیں، جبکہ 9 مغویوں کو بھی بازیاب کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب پولیس کو آپریشن میں اہم کامیابی، کچہ کراچی ڈاکوؤں سے آزاد

ترجمان کے مطابق پولیس کے تازہ دم دستے دشوار گزار علاقے کچہ مورو میں داخل ہوگئے، جہاں خطرناک ڈاکو وقار عرف وقاری عمرانی نے 5 ساتھیوں سمیت سرنڈر کر دیا۔

آر پی او ڈی جی خان نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو اغواء برائے تاوان اور قتل جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی تمام کمین گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں کو مکمل تباہ کر کے آگ لگا دی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔