پی ٹی آئی کا کراچی کے میئر کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کا اعلان
کراچی : تحریک انصاف کراچی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کے میئر کے انتخابی عمل میں پری پول رگنگ کر رہی ہے۔
تحریک انصاف کے مطابق پیپلز پارٹی منتخب بلدیاتی نمائندگان کو سندھ پولیس کے ذریعے اغواء کر رہی ہے۔ جو پیپلز پارٹی چار بار بلدیاتی انتخاب سے پیچھے بھاگی وہ اجلت میں میئر کا انتخاب کروانا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسپیکر آفس کا پی ٹی آئی کے مستعفیٰ اراکین کو پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار
ترجمان نے کہا کہ بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری سے پہلے ان کو اغواء کیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کر چکی ہے۔ کراچی کے میئر کا انتخاب شفاف طریقہ کار سے ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے چور دروازے سے میئر کے انتخاب کا رستہ بنایا۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نہیں چاہتی کے عوامی مینڈیٹ قبول کیا جائے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








