جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

اسپیکر آفس کا پی ٹی آئی کے مستعفیٰ اراکین کو پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار

20 مئی, 2023 14:13

اسلام آباد : ذرائع اسپیکر آفس کا کہنا ہے کہ پیر کو تحریک انصاف کے مستعفیٰ اراکین کو قومی اسمبلی ہال نہیں آنے دیا جائے گا۔

لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے ریاض فتیانہ کی درخواست پر پی ٹی آئی کے 172 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا الیکشن کمیشن کا نوٹفیکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

اس حوالے سے ذرائع شعبہ قانون سازی نے مؤقف اختیار کیا کہ ابھی عدالتی فیصلے کی کاپی بھی موصول نہیں ہوئی۔ مصدقہ کاپی ملنے کے بعد اسپیکر کی زیر صدارت اجلاس ہوگا۔ وزارت قانون سے بھی رائے لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے جے پرکاش اور اقبال وزیر نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے پر مشاورت ہوگی۔ عدالتی فیصلے کے خلاف اور استعفوں منظوری بارے اسپیکر کی رولنگ کے حق میں قرارداد بھی منظور کروائے جانے کا امکان ہے۔

آفس کے مطابق اسپیکر کی رولنگ کسی عدالت میں چیلنج نہ ہونے سے متعلق بھی رائے لی جائے گی۔ عدالت نے مستعفیٰ اراکین کو اسپیکر کے سامنے دوبارہ پیش ہونے کا کہا ہے۔ جب تک اسپیکر واضح فیصلہ نہیں کرتے مُستعفیٰ اراکین ایوان میں نہیں آ سکتے۔

ذرائع نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی وڈیو موجود ہے، جس میں انہوں نے تمام اراکین کے استعفوں کا اعلان ایوان میں کیا تھا۔ اسپیکر اس معاملے پر تمام اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت بھی کریں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔