جمعرات، 4-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

اینٹی اسٹیبلشمنٹ تو ہوسکتے ہیں، اینٹی پاکستان نہیں : ذولفقار علی شاہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

20 مئی, 2023 14:56

لاہور : پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ آج ہم شہداء کی یادگاریں جلا رہے ہیں کل کو انکی قبریں اکھاڑیں گے؟ ہم اینٹی پاکستان نہیں ہوسکتے۔

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی ذولفقار علی شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میرا خاندان اپنے علاقے میں پچھلے سو سال سے سیاست کر رہا ہے۔ آج تک نہ کسی نے کہا یہ ظالم لوگ ہیں نہ کہا کہ تفرقہ پھیلانے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج میں قوم کے سامنے بہت دلبرداشتہ ہو کر پیش ہوں۔ پچھلے دس دن بہت بوجھل تھے۔ 9 مئی والے دن میں لاہور تھا۔ میرا گھر کور کمانڈر کے گھر سے بہت قریب ہے۔ اپنے گھر سے دیکھا کور کمانڈر کی طرف پی ٹی آئی ورکرز کا ہجوم جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا کراچی کے میئر کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کور کمانڈر کے گھر جا کر دیکھا تو دھویں اٹھ رہے تھے۔ ہم اینٹی اسٹیبلشمنٹ تو ہوسکتے ہیں، اینٹی پاکستان نہیں ہوسکتے۔ اس دن یادگار شہدا کو جلایا جارہا تھا۔ ایک دن ہم جہاد کر رہے تھے، دوسرے دن فسادی بن گئے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ آج ہم شہداء کی یادگاریں جلا رہے ہیں کل کو انکی قبریں اکھاڑیں گے؟ شہدا وہ لوگ ہیں، جنہوں نے اپنے خون سے اس ملک کو سینچا۔ افسروں کے کپڑے اٹھا کر ان کی قیمت لگائی گئی۔ مرے ہوؤں کی بے حرمتی کرنے کا ہمارا مذہب بھی اجازت نہیں دیتا۔

ذولفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ بغیر سوچ سمجھ کے کام کیے گئے۔ لوگوں کے اندر اتنی نفرت پیدا کی گئی کہ لوگ بے لگام ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر ایسی گفتگو ہو رہی ہے، جو عام حالات میں نہیں کی جاسکتی۔ جنہوں نے اپنی زندگیاں وقف کی اعزازات ہیں۔ میں نے ساڑھے 9 سال خدمت کی۔ بغیر پارٹی بازی کیے علاقے کی خدمت کی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔