جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

سی ٹی ڈی کا پنجاب میں مختلف کارروئیاں، سات دہشت گرد گرفتار

20 مئی, 2023 11:04

لاہور : ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے مختلف کاررائیوں میں کالعدم تنظیم کے سات دہشت گردوں کو سلاخوں کے پیچھے دکھیل دیا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا، جس کے دوران کالعدم تنظیم کے سات دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت شیر محمد، عبدالخالق، اکرام اللہ، نجیب اللہ کے نام سے ہوئی، جو حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ کارروائی کے دوران بارودی مواد، اسلحہ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔