ایک شخص نے صرف اپنے اقتدار کیلئے آرمی تنصیبات پر حملہ کیا: خواجہ آصف
سیالکوٹ: خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے صرف اپنے اقتدار کیلئے یہ حملہ کیا، آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنما ادارے کو ٹارگٹ کررہے ہیں، عمران خان دوسرے ممالک کو بھی شامل کررہے ہیں، منصوبے کے تحت ایک تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بہادر افواج 2 دہائیوں سے وطن عزیز کے دفاع میں بر سرپیکار ہیں، پاک فوج سیاچن گلیشئر، فاٹا، افغانستان کی سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے، پولیس، رینجرز، پاک فوج کی دہشت گردی کیخلاف قربانیاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وہ عدل نہیں، سیاست کر رہے ہیں، وقت آگیا ہے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کریں : خواجہ آصف
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت یکجہتی اور قومی اتحاد کی ہے، آپ ان قوتوں سے آگاہ ہیں جو تفرقہ پھیلارہی ہیں، وہ قوتیں تفرقہ پھیلا کر اقتدار کو دوبارہ اپنے قبضے میں لانا چاہتے ہیں، جی ایچ کیو پر حملہ بھارت کے مقاصد میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو پاکستان کے وجود پر حملہ کیا گیا، ایک شخص نے صرف اپنے اقتدار کیلئے یہ حملہ کیا، آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے، پاکستانی قوم اپنی فوج سے محبت کرتی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








