جمعرات، 4-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات فوجی عدالت میں چلیں گے: وزیراعظم

21 مئی, 2023 16:51

لاہور: شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون کے آہنی ہاتھوں سے نہیں بچ سکتا، فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات قانون کے مطابق فوجی عدالت میں چلیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ایک اہم مقصد کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، اجلاس کا مقصد گزشتہ ہفتے کے اجلاس میں ہونیوالی بات کا جائزہ لینا ہے، اس دن پاکستان کے لبادے میں دہشت گردی اور ملک دشمنی کی گئی، عمران نیازی نے وہ کام کیا جو 75 سال میں دشمن نہ کرسکا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے قائداعظم ہاؤس زیارت کو جلایا، ریڈیو پاکستان پشاور کو جلایا گیا، اسکول میں توڑ پھوڑ کی گئی، سویلین تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کا کیس انسداد دہشتگردی عدالت میں چلے گا، فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات قانون کے مطابق فوجی عدالت میں چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ناقابل برداشت اور ناقابل معافی عمل ہے: آرمی چیف

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نما دشمنوں نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا، شرپسندی میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا، کراچی میں پاک فضائیہ کی تنصیبات پر حملہ کوئی مذاق نہیں، ہمارے جہازوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی، پنجاب، کے پی اور سندھ میں مختلف واقعات رونما ہوئے ہیں، کوئی بھی قانون کے آہنی ہاتھوں سے نہیں بچ سکتا، انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔