سابق ایم این اے عثمان ترکئی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
پشاور: سابق ایم این اے عثمان ترکئی نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
عثمان ترکئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، پی ٹی آئی کے ساتھ مزید آگے نہیں چل سکتے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، کرنل شیر خان شہید کی حمایت میں ریلی بھی نکالی۔
یہ بھی پڑھیں: اینٹی اسٹیبلشمنٹ تو ہوسکتے ہیں، اینٹی پاکستان نہیں : ذولفقار علی شاہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ سے نہیں لڑوں گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








