حافظ نعیم الرحمان شہر کا نیا ایم کیو ایم قائد بننا چاہتے ہیں: سعید غنی
کراچی: سعید غنی کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم شہر کا نیا ایم کیو ایم قائد بننا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی سمجھتی ہے میئر کی کرسی پر حافظ نعیم کے علاوہ کوئی نہیں بیٹھ سکتا۔
وزیر محنت سندھ سعید غنی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی مل جائیں تو ہمارے 9 ارکان کم ہیں، جب سے الیکشن ہوئے ہم نے پی ٹی آئی سے سپورٹ کی درخواست ہی نہیں کی، کہا جارہا ہے پی ٹی آئی ارکان کو گرفتار کرکے ووٹ دینے سے روکا جارہا ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ممبر کی اکثریت نے واضح کردیا تھا جماعت سلامی کو ووٹ نہیں دینگے، انہوں نے یہ بھی کہا اگر کراچی کے مسائل حل کرنے ہیں تو پی پی کا میئر بہتر ہوگا، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بلاوجہ جماعت اسلامی کو اپنے کندھے نہیں دینا چاہتے، عدالت نے کہا حلقہ بندیاں کرنا حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان صرف مصنوعی وزیراعظم تھے، وہ احسان فراموش ہیں: شرجیل میمن
ان کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم کی دلیل مان بھی لیں تو 2015 میں بھی پی پی نے حلقہ بندیاں کی تھیں، عمران نیازی اور حافظ نعیم دونوں فرسٹریشن میں مبتلا ہیں، اگر میئر کے انتخابات میں جماعت اسلامی کو اکثریت ملتی ہے تو میئر بن جائیں، اگر انہیں ووٹ نہیں ملتا تو پھر جو بھی نتائج ہوں کھلے دل سے تسلیم کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی چاہتے ہیں شہر کیلئے جماعت اسلامی ہمارے ساتھ بیٹھے، حافظ نعیم شہر کا نیا ایم کیو ایم قائد بننا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی سمجھتی ہے میئر کی کرسی پر حافظ نعیم کے علاوہ کوئی نہیں بیٹھ سکتا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








