عمران خان مذاکرات کرتے تو حالات ایسا رخ اختیار نہ کرتے: فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد: فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان ابسلوٹلی ناٹ اور سازش کے یوٹرن پر معافی مانگیں، عمران خان مذاکرات کرتے تو حالات ایسا رخ اختیار نہ کرتے۔
وزیرمملکت فیصل کریم کنڈی کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کے کامیاب دورے کئے، وزیرخارجہ نے عالمی فورمز پر ہمیشہ کشمیر کی رائے شماری پر زور دیا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ 23 تاریخ کو پیپلزپارٹی ایک تاریخی جلسہ کرے گی، ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیریوں کو آئین، پارلیمانی نظام دیا، بینظیر بھٹو شہید نے حریت کانفرنس کو او آئی سی کی ممبر شپ دی، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس رکھی ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو کل قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، پاکستان کو خارجی محاذ پر کامیابی ہوئی جو سب کے سامنے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پی ٹی آئی کے لوگوں نے رابطے کئے ہیں : فیصل کریم کنڈی
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی بیرون ملک میں بھی مذمت کی جارہی ہے، 9 مئی کے واقعات میں جو بھی ملوث ہے اسے کڑی سزا ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکا سے منتیں کرنے کے بجائے سیاسی جماعتوں کیساتھ مذاکرات کرتے، عمران خان کا امریکی سازش سے امریکی غلامی تک کا سفر سب نے دیکھ لیا، عمران خان ابسلوٹلی ناٹ اور سازش کے یوٹرن پر معافی مانگیں، سیاسی ڈیڈلاک کے خاتمے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان مذاکرات کرتے تو حالات ایسا رخ اختیار نہ کرتے، عمران خان نے جو کچھ کیا ایسا لگ رہا ہے جیسے سیاسی نہیں غنڈوں کی جماعت ہے، ہم نے ہمیشہ آئینی حدود میں رہ کر جدوجہد کی ہے، پیپلز پارٹی نے ریاست کیخلاف کبھی آواز، بندوق نہیں اٹھائی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








