جمعرات، 4-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

عمران خان چاہتے ہیں دوبارہ سہولت کاری کراکر اقتدار میں لایا جائے: احسن اقبال

21 مئی, 2023 15:34

نارووال: احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے پیروکاروں کو حکومت اور اداروں کیخلاف بھڑکایا، عمران خان چاہتے ہیں دوبارہ سہولت کاری کراکر اقتدار میں لایا جائے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جناح ہاؤس اور شہدا کی یادگاروں پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، منصوبہ بندی کرکے اسکولوں اور ریڈیو پاکستان کی عمارت کو جلایا، پاکستان میں پہلی بار عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کو اقتدار سے ہٹایا، اپنی شکست تسلیم کرنے کی بجائے عمران خان نے امریکی سازش کا ڈرامہ رچایا۔

یہ بھی پڑھیں: پرتشدد واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو کوئی رعایت نہیں ملنی چاہیے: طاہر اشرفی

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے پیروکاروں کو حکومت اور اداروں کیخلاف بھڑکایا، اپنی نااہلی اور بیڈ گورننس کا الزام دوسروں کے سر ڈالنے کی کوشش کی، عمران خان چاہتے ہیں دوبارہ سہولت کاری کراکر اقتدار میں لایا جائے، عمران خان کے ان اقدامات کی وجہ سے ملک دشمنوں کو خوشی ملی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سازش اور منصوبہ بندی سے 9 مئی کے واقعات کرائے، جلاؤ گھراؤ اور پر تشدد واقعات کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی قیادت ہے، عوامی وسرکاری املاک کو جو نقصان پہنچایا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔