جمعرات، 4-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

گلشن معمار میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

21 مئی, 2023 14:35

کراچی: گلشن معمار میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں، گرفتار ملزمان میں محمد اسماعیل، نوید احمد اور عبدالرحیم شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش مختلف علاقوں میں متعداد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھا پے مارے جارہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی، دوران ڈکیتی عورت سمیت دو افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

ترجمان رینجرز نے کہا کہ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔