جمعرات، 4-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

نااہل لیڈر شپ کی وجہ سے ملک میں مسائل پیدا ہورہے ہیں: سراج الحق

21 مئی, 2023 14:33

کوئٹہ: سراج الحق کا کہنا ہے کہ نااہل لیڈر شپ کی وجہ سے ملک میں مسائل پیدا ہورہے ہیں، مرکزی اور صوبائی حکومت نے مسائل پر سنجیدگی نہیں دکھائی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر کے عوام کے حقوق کیلئے دھرنے دیے، پاکستان کا سب سے بڑا اور مالا مال صوبہ بارود کا ڈھیر بن گیا، ملک میں ترقی کا عمل رک گیا ہے، بلوچستان کا عام آدمی پانی اور نوجوان روزگار کیلئے تڑپ رہا ہے، روز سنتے ہیں گوادر اور بلوچستان میں سی پیک کی وجہ سے انقلاب آئیگا۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ بلوچستان کی خدمت کی کوشش کی، بلوچستان کے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں گے، بلوچستان کے لوگوں میں کافی صلاحیتیں موجود ہیں، ژوب میں استقبال کے دوران خودکش حملہ ہوا اللہ نے میرے قتل کے منصوبے کو ناکام بنادیا، ہم بلوچستان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، یہ حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی کے قافلے پر خودکش حملہ ، سراج الحق محفوظ رہیں

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو مسلح لوگوں کے رحم و کرم پر کیوں چھوڑ ا ہے، گیس، بجلی نہ ہی کاروبار ہے سب سے بڑھ کر یہاں بدامنی ہے، یہاں صرف لاشوں اور دہشت گردی کا کاروبار ہے، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے بلوچستان کا مقدمہ لڑیں گے، نااہل لیڈر شپ کی وجہ سے ملک میں مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خود بنگلوں اوردفاتر میں محصور ہو کر رہ گئی ہے، تمام ادارے ایک دوسرے پر الزامات، ذمہ داریاں ڈالتے رہتے ہیں، تنخواہیں لیتے ہیں مگر عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہیں، مرکزی اور صوبائی حکومت نے مسائل پر سنجیدگی نہیں دکھائی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔