پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفراب صدیقی کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان
کراچی: رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے پی ٹی آئی اور سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔
آفتاب صدیقی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں، میں نے سیاست چھوڑ دی ہے، عہدوں سے ابھی استعفیٰ دے دیا، میں نے سیاست چھوڑنے کا ٹوئٹ کیا ہے جس کی تصدیق کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بزنس مین کی حیثیت سے ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، پی ٹی آئی کراچی کی صدارت، رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ایم این اے عثمان ترکئی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہ رہا تھا لیکن ایسا نہ ہوا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








