ہم کسی بھی جماعت کی پابندی کے حق میں نہیں ہیں: چودھری سرور
لاہور: چودھری سرور کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی جماعت کی پابندی کے حق میں نہیں ہیں۔
رہنما ق لیگ چودھری سرور کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق ہر قدم پر پاک فوج کے ساتھ ہے، آج کی ریلی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ہے، ملک ہماری پارٹی نے بنایا تھا ہمارا مقصد پاکستان بچانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات فوجی عدالت میں چلیں گے: وزیراعظم
چودھری سرور کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی تنصیبات جلائی گئیں وہ قابل مذمت ہیں، کرنل شیر خان کی بہادری کے قصے سنائے جاتے ہیں، جن لوگوں نے جرم کیا ہے ان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی جماعت کی پابندی کے حق میں نہیں ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








