جمعرات، 4-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

آرمی چیف کا 25 مئی کو یوم تکریم شہداء پاکستان منانے کا اعلان

22 مئی, 2023 17:28

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے 25 مئی کو یوم تکریم شہداء پاکستان منانے کا اعلان کیا ہے۔

جی ایچ کیو میں شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم اعزازات منعقد ہوئی، آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران شاندار خدمات پر افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 51 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، 22 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، 2 جوانوں کو اقوام متحدہ کے خصوصی میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ناقابل برداشت اور ناقابل معافی عمل ہے: آرمی چیف

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے 25 مئی کو یوم تکریم شہداء پاکستان منانے کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہ افتخار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے، شہداء کی عظیم قربانیوں کے طفیل ہم آزاد فضا میں زندگی بسرکررہے ہیں، افواج پاکستان کا ہر سپاہی سیاسی تعصبات سے بالاتر، فرائض کو مقدم رکھتا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج بطور ادارہ خود سے منسلک ہر فرد اور لواحقین کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے، ہمارا یہ رشتہ بطور خاندان قابل فخر، فقید المثال ہے، فوجی تنصیبات، یادگاروں اور شہداء کی حرمتوں پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، ایسے حملے ناقابل برداشت ہیں۔

 

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔