فتنہ فساد کو سیاست کہتے ہیں تو قوم کو اسے دفن کرنا ہوگا: حمزہ شہباز
لاہور: حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی فتنہ فساد کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا، فتنہ فساد کو سیاست کہتے ہیں تو قوم کو اسے دفن کرنا ہوگا، جن لوگوں نے آئینی حکومت کیخلاف سازش کی وہ خود مان گئے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملکی سلامتی یقینی بنائی، پاک فوج ہمارا فخر ہے، کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پاک افواج پر حملہ آور ہو، ملک کیلئے شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے نے عوام کے دلوں کو زخمی کیا ہے، 9 مئی کو سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، 9 مئی کو فوجی املاک پر حملے کیے گئے اور ان کو جلایا گیا، کسی کو بھی عوام کے جذبات کیساتھ کھیلنے نہیں دیں گے، عمران خان نے شہیدوں کی ماؤں کے دل کو زخمی کیا، جو دشمن نہ کرسکا وہ سب پی ٹی آئی والوں نے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات فوجی عدالت میں چلیں گے: وزیراعظم
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی، پاکستان قیامت تک قائم رہے گا، کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کو مسمار کیا گیا، 9 مئی کو ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، حملو ں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی فتنہ فساد کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا، فتنہ فساد کو سیاست کہتے ہیں تو قوم کو اسے دفن کرنا ہوگا، جن لوگوں نے آئینی حکومت کیخلاف سازش کی وہ خود مان گئے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








