جمعرات، 4-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

الیکشن کی تاریخ دینا سپریم کورٹ کا اختیار نہیں : وفاقی اور نگراں حکومت کا عدالت عظمیٰ کو جواب

22 مئی, 2023 15:45

اسلام آباد : وفاقی اور نگراں حکومت نے سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال اٹھا دیئے ہیں، جبکہ پنجاب حکومت انتخابات کی مخالفت کردی ہے۔

پنجاب کی نگراں حکومت کی جانب سے چیف سیکریٹری پنجاب نے صوبے میں انتخابات کیس میں جواب جمع کرا دیا گیا ہے، جس کے مطابق الیکشن کی تاریخ دینے کا سپریم کورٹ کا اختیار نہیں۔ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ریاست کے دیگر اداروں کو ہے۔

جواب کے مطابق 14 مئی الیکشن کی تاریخ دیکر اختیارات کے آئینی تقسیم کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ آرٹیکل 218 کے تحت صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ اختیارات کی تقسیم کے پیش نظر سپریم کورٹ نے کے پی الیکشن کی تاریخ نہیں دی۔

جواب میں کہا گیا کہ الیکشن پروگرام میں تبدیلی کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔ 9 مئی کے واقعہ کے بعد سیکورٹی حالات صوبے میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد سول ملٹری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ پر تشدد احتجاج اور مظاہرے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : آڈیو لیکس : پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

جواب میں عدالت کو بتایا کہ مظاہروں میں 162 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ 97 پولیس گاڑیوں کا جلایا گیا۔ پنجاب میں الیکشن کیلئے 5 لاکھ 54 ہزار سیکورٹی اہلکار درکار ہوں گے۔ اس وقت اگر الیکشن ہوئے تو صرف 77 ہزار کی نفری دستیاب ہے۔

دوسری طرف سپریم کورٹ انتخابات نظرثانی کیس میں وفاق کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کروانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔ سپریم کورٹ نے خود تاریخ دے کر الیکشن کمیشن کے اختیار کو غیر مؤثر کر دیا۔

وفاقی حکومت نے کہا کہ اگر پنجاب میں انتخابات پہلے ہوئے تو قومی اسمبلی کے انتخابات متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ پنجاب سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والا صوبہ ہے۔ پنجاب میں جیت سے یہ تعین ہوتا ہے کہ مرکز میں حکومت کون کرے گا۔

جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب میں انتخابات قومی اسمبلی کے ساتھ ایک ہی وقت میں ہونے چاہییں۔ سپریم کورٹ اپنے چار اپریل کے فیصلہ پر نظرثانی کرے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔