سانحہ نو مئی : اس حرکت کی تلافی کے لیے کوئی جواب ہے؟ شہید سپاہی کی بیٹی
اسلام آباد : شہید سپاہی کی معصوم بچی کا کہنا ہے کہ میرے بابا آپ لوگوں کے لئے شہید ہوئے میں یتیم ہو گئی، آپ کے پاس اس حرکت کی تلافی کے لیے کوئی جواب ہے؟
وطن عزیز کے لیئے اپنی جان قربان کرنے والے پاک فوج کے سپاہی عمران شہید کی بیٹی نے 9 مئی شہداء کی یادگاروں اور تصاویر کی بے حرمتی پر دل دہلا دینے والے جذبات کا اظہار کیا اور اپنے دل کا حال سناتے ہوئے آنکھوں سے نکلنے والے آنسو نہ روک پائی۔
یہ بھی پڑھیں : 2017 میں پاکستان کی بربادی کی بنیاد رکھنے والے 9 مئی واقعے کے سہولت کار ہیں : جاوید لطیف
معصوم یتیم بچی نے کہا کہ جنہوں نے شہداء کی تصویروں کو جلایا، ان سے سوال ہے کہ میرے شہید باپ اور تمام شہداء کا کیا قصور تھا۔ میرے بابا آپ لوگوں کے لئے شہید ہوئے میں یتیم ہو گئی۔ ابو سے پوچھوں گی کہ آپ نے ان لوگوں کیلئے جان دی جو لوگوں سے محبت بھی نہیں کرتے۔
سپاہی کی بیٹی کا کہنا تھا کہ جب آپ لوگ ہی ملک کا ساتھ نہیں دیں گے تو یہ وطن تباہ ہو جائے گا۔ آپ کے پاس اس حرکت کی تلافی کے لیے کوئی جواب ہے؟ میں یتیم ہوں آپ کے پاس تو والدین اور بچے ہیں۔ میں پاکستان اور شہدائے پاکستان سے پیار کرتی ہوں آپ بھی شہداء سے پیار کریں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








