جمعرات، 4-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

نیب مکمل طور پر غیر سیاسی رہے گا، چیئرمین نیب کا بڑا بیان سامنے آگیا

22 مئی, 2023 17:22

اسلام آباد: چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا نیب کی کارکردگی پر بڑا بیان سامنے آگیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نیب مکمل طور پر غیر سیاسی رہے گا، ماضی میں ادارہ مختلف تنازعات کا حصہ رہا، ماضی میں نیب کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا، کرپشن کے خاتمے کیلئے پورے معاشرے کو مل کر کام کرنا ہوگا، شائستگی، تہذیب اورانصاف پسندی نیب کی پہچان ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں بے گناہ قرار دیدیا

ان کا کہنا تھا کہ نیب مکمل طورپرغیرسیاسی رہے گا اورقانون کے مطابق کام کرے گا، ماضی میں قومی احتساب بیورو ادارہ مختلف تنازعات کا حصہ رہا، مقصد نیب کا منصفانہ اور غیر جانبدار امیج بحال کرنا ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے پورے معاشرے کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ لوٹی گئی رقم کی واپسی پر متاثرین کے صبر کو سراہتے ہیں، اب کیسز قانون کے مطابق مقررہ معیاد کے مطابق نمٹائے جائیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔