پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم
اسلام آباد : رواپنڈی بینچ نے تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔
یہ بھی پڑھیں : شیریں مزاری کیس : آڈرز کو کیوں ہوا میں اڑایا جا رہا ہے؟ جسٹس گل حسن اورنگزیب آبدیدہ
شیریں مزاری کے وکلاء بیرسٹر شعیب رزاق اور انیق کھٹانہ نے درخواست پر دلائل دیئے، جبکہ شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری بھی عدالت میں موجود تھیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ اگر شیریں مزاری کسی مقدمے میں نامزد نہیں تو ان کو دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے۔ شیریں مزاری ڈپٹی کمشنر کے پاس بیان حلفی جمع کرائیں، کہ وہ آئندہ کسی ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








