جمعرات، 4-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

جناح ہاؤس میں دہشتگردی، پی ٹی آئی قیادت کے بہکاوے میں آکر کی : پی ٹی آئی رہنماء

22 مئی, 2023 14:19

لاہور : پی ٹی آئی شر پسند رہنما نے جناح ہاؤس کی تباہی اور اعتراف جرم کی ہوشربا ویڈیو بنائی ہے۔ اعترافی بیان میں تحریک انصاف کے رہنما کے اہم انکشافات کیئے۔

پی ٹی آئی لاہور کے وارڈ نمبر 2 کے نائب صدر نعمان شاہ نے ریاست کیخلاف کھلی دہشتگردی کا اعتراف کرلیا، جو جناح ہاؤس پر حملے کے دوران مسلسل ساتھی شرپسندوں کو اکساتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں : ریڈیو پاکستان پشاور میں آگ لگانے والا مرکزی ملزم گرفتار

نعمان شاہ نے کہا کہ 9 مئی کو میں جِناح ہاؤس گیا، جلاؤ گھیراؤ میں حصہ لیا اور ویڈیو بنائی۔ میں نے فوج کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کی۔ یہ سب کچھ میں نے پی ٹی آئی قیادت کے بہکاوے میں آکر کیا۔ میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں اور معافی کا طلبگار ہوں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔