9 مئی کے واقعات پر قرارداد منظور، کوئی نیا قانون نہیں بننے جارہا: وزیراعظم
اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی نیا قانون نہیں بننے جارہا، عمران خان نے ٹوئٹ میں جھوٹ بولا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، شہری تنصیبات پر حملوں پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلائے جائیں گے، وطن کی حفاظت کیلئے موجود جہازوں کو آگ لگانے پی ٹی آئی شرپسند پہنچے، میانوالی میں ایئربیس پر جہازوں کو آگ لگائی گئی، فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات آرمی ایکٹ کے تحت چلیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی نیا قانون نہیں بننے جارہا، عمران خان نے ٹوئٹ میں جھوٹ بولا ہے، آرمی چیف جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو عمران کو اہلیہ کی کرپشن کا بتایا، عمران نیازی کو جنرل عاصم منیر کی بات پسند نہیں آئی، 60 ارب روپے کی کرپشن کو کہاں لے جائیں گے؟ 60 ارب قومی خزانے میں آنے چاہیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے مقدمات انسداد دہشتگردی ایکٹ اورآرمی ایکٹ کے تحت چلیں گے، قرارداد مظور
ان کا کہنا تھا کہ کئی مہینے امریکی سازش کا بیانیہ پروان چڑھایا گیا، امریکا کے ساتھ تعلقات کے پرخچے اڑادیئے گئے، سائفر سے متعلق دن رات جھوٹ پر جھوٹ بولا گیا، لوگوں کے ذہنوں میں ڈال دیا کہ حکومت ختم کرنے کیلئے سازش ہوئی، اب مدد کیلئے امریکیوں کو فون کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے متنازع علاقے میں جی 20 اجلاس منعقد کرکے سازش کی، عظیم دوست چین نے جی 20اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








