الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی لونڈی بنی ہوئی ہے: حافظ نعیم الرحمان
کراچی: حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی لونڈی بنی ہوئی ہے، آپ کے پاس عسکریت کی حمایت تو ہوسکتی ہے اکثریت کی نہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پر کراچی نے اعتماد کیا، سب سے زیادہ ووٹ جماعت اسلامی کو ملے، میئر کراچی جماعت اسلامی کا ہوگا، پی ٹی آئی کے چیئرمینزکی پکڑ دھکڑ چل رہی ہے، چنیسر گوٹھ میں 3 یوسی چیئرمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا، پی ٹی آئی کے تینوں چیئرمین حلف اٹھانے آئے تھے، یو سی 10 نارتھ ناظم ٹاؤن کو جیل سے نہیں لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم الرحمان شہر کا نیا ایم کیو ایم قائد بننا چاہتے ہیں: سعید غنی
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا خواب پورا نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی لونڈی بنی ہوئی ہے، الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کا لکھا ہوا فیصلہ سنایا، 6 یوسیز کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چل رہا ہے، انتخابی عمل قبضہ عمل بن رہا ہے، الیکشن کمیشن میں ضمیر ہے تو اس صورتحال کا نوٹس لے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مجرمانہ ذہنیت کیساتھ کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، آپ کے پاس عسکریت کی حمایت تو ہوسکتی ہے اکثریت کی نہیں، عسکریت کی حمایت ہمیشہ نہیں رہتی، ملک میں کوئی ہے جو غیر قانونی اقدامات پر ایکشن لے، حلف برداری کے شیڈول کو ملتوی کیا جائے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








