القادر ٹرسٹ کیس : بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 31 مئی تک منظور
اسلام آباد : احتساب عدالت نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 31 مئی تک منظور کرلی ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں برطانیہ سے اٹھارہ کروڑ پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی کیس کی سماعت جج محمد بشیر کی عدالت میں ہوئی۔
بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔ جج نے استفسار کیا کہ کس لیے آئے ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی عبوری درخواست ضمانت کے لیے آیا ہوں، جس پر جج نے کہا کہ اسی لیے پولیس کی نفری لگائی گئی ہے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس : نیب نے شیخ رشید کو بھی طلب کرلیا
عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پانچ لاکھ مچلکوں کے عوض 31 مئی تک منظور کرلی۔
عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے تفتیشی آفسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








