جمعرات، 4-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

القادر ٹرسٹ کیس؛ عمران نیازی ہمارے اداروں کو دھوکا دے کر باہر بیٹھا ہے: عطا تارڑ

23 مئی, 2023 16:21

اسلام آباد: عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھایا، بدقسمتی یہ ہے کہ عمران نیازی ہمارے اداروں کو دھوکا دے کر باہر بیٹھا ہے۔

معاون خصوصی عطا تارڑ کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی میں عمران خان نے نیب نوٹسز کا کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا، عمران خان تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے، عمران خان عدالت سے طلب کیا گیا ریکارڈ جمع نہیں کرارہے، القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا بڑا کرپشن اسکینڈل ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، ریکارڈ مانگنے پر کہا جارہا ہے میرے پاس ریکارڈ میسر نہیں، 190 ملین پاؤنڈ حکومت پاکستان کو ملنا تھے، عمران خان نے سپریم کورٹ کی لائبیلیٹی اکاؤنٹ میں جمع کرادیئے، عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ 460 ارب روپے کی لائبیلیٹی میں ایڈجسٹ کرادیئے، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی شرپسندوں پر دہشتگردی کے مقدمات درج کئے جائیں گے: عطا تارڑ

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ضمانت اس لیے ملی تھی کہ وہ تعاون کریں، القادر یونیورسٹی کے ٹرسٹ میں عمران خان، بشریٰ بی بی اور فرحت شہزادی کے دستخط ہیں، عمران خان نے اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھایا، بدقسمتی یہ ہے کہ عمران نیازی ہمارے اداروں کو دھوکا دے کر باہر بیٹھا ہے، شہزاد اکبر نے ساری کہانی بنائی، عمران نیازی نے منظوری دی، 190 ملین پاؤنڈ کے کیس پر پردہ ڈالنے کیلئے جی ایچ کیو کے گیٹ کو توڑا گیا، حملہ کیا گیا، اس کیس میں گرفتاری کی وجہ سے کیپٹن کرنل شیرخان شہید کے مجسمے کو توڑا گیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔