ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں پولیس ایک اور کامیابی، کچہ مورو پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا
لاہور : ترجمان کا کہنا ہے کہ کچہ مورو میں ڈاکوؤں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیاب ہوگیا۔ علاقے کا مکمل کنٹرول پنجاب پولیس کے پاس ہے۔
پنجاب پولیس کا کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 45ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ کچہ مورو میں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں پر راجن پور پولیس کی جانب سے تین نئی پولیس چوکیاں قائم کردی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام پولیس کا ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار
پتن سرکاری، پکٹ عثمان، پکٹ ٹھٹہ پر نئی پولیس چیک پوسٹ، اضافی نفری، مضبوط مورچے اور آبزرویشن ٹاور قائم کیئے گئے ہیں۔ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کچہ میں فرنٹ لائن پر جوانوں کے ہمراہ موجود ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کچے کا 75 فیصد حصہ دہشت گردوں ڈاکوؤں سے کلئیر کرالیا گیا، مزید پیش قدمی جاری ہے۔ اب تک 7 ڈاکو ہلاک، 13 سرنڈر، 31 گرفتار کرلیئے گئے، جبکہ 9 مغویوں کو بھی بازیاب کریا گیا ہے۔ پولیس بھاری اسلحہ برآمد کرنے میں بھی کامیاب رہی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








